اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
ہفتہ

18 جنوری 2020

5:18:20 AM
1003176

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ایران امریکہ کشیدگی کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، مدارس اور طلباء تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل پارٹیز کانفرنس کے رہنماوں علامہ احمد اقبال رضوی، میاں آصف محمود اخوانی، ایوب مغل ، بابو نفیس احمد انصاری اور دیگر کا کہنا تھا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، شہید قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امریکہ اور اس کے حواریوں کا نشانہ پاکستان ہے، ہماری خواہش ہے کہ پاکستان امت مسلمہ کی نمائندگی کرے، مقررین نے اپنے خطاب میں عالم اسلام کی وحدت پر زور دیا، رہنماوں نے مسلمانوں کے تمام مسائل کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی، امریکہ کے خلاف اس جنگ میں ہم ایران کے ساتھ ہیں۔




/129