اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

15 جنوری 2020

8:16:49 PM
1002745

امریکی کانگریس کے رکن: ٹرمپ نے سلیمانی کے قتل کو جواز پیش کرنے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیا

امریکی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین نے سی بی ایس نیوز کو انٹریو کے دوران کہا امریکی صدر جمہوریہ اور ان کی حکومت کے اعلی عہدیدار صرف جھوٹ سے شہید قاسم سلیمانی کے قتل کی توجیہ کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق، امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین نے سی بی ایس نیوز کو انٹریو کے دوران کہا امریکی صدر جمہوریہ اور ان کی حکومت کے اعلی عہدیدار صرف جھوٹ سے شہید قاسم سلیمانی کے قتل کی توجیہ کرتے ہیں۔  
انہوں نے فاکس نیوز کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا؛  "جب آپ فاکس نیٹ ورک پر صدر کو دیکھتے ہیں اور ان کی باتوں کو سنتے ہیں تو ان کی ساری باتیں جھوٹ پر مبنی لگتی ہیں۔  

اس رپورٹ کے مطابق ، ٹرمپ اور اعلی سرکاری عہدے داروں نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر نے رواں ماہ کے شروع میں خطے میں امریکی اہلکاروں کے خلاف دھمکیوں کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم دیا تھا۔

فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ، ٹرمپ نے پھر دعوی کیا کہ سلیمانی نے چار امریکی سفارت خانوں کو نشانہ بنایا تھا اور ان پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

تاہم ، امریکی وزیر دفاع نے اتوار کو دئیے گئیے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کے اس دعوے کی تردید کی کہ ایران چار امریکی سفارت خانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲