اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : خیبر صہیون
بدھ

15 جنوری 2020

6:27:03 PM
1002723

انہوں نے امریکہ کے اس اقدام کو بین الاقوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا: "بین الاقوامی قانون ان امور پر بالکل واضح ہے۔" یہ قوانین غیر معمولی معاملات کے علاوہ ، بین الاقوامی امور میں دھمکی یا طاقت کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے ماہر سیاسی تجزیہ کار  " نوم چومسکی" نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل بین الاقوامی دھشتگردی کا مصداق ہے بلکہ اس سے بھی بدتر عمل ہے۔
انہوں نے امریکہ کے اس اقدام کو بین الاقوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا: "بین الاقوامی قانون ان امور پر بالکل واضح ہے۔" یہ قوانین غیر معمولی معاملات کے علاوہ ، بین الاقوامی امور میں دھمکی یا طاقت کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہیں۔
نوم چومسکی نے دی انڈیا ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں کہا ، "میرے خیال میں اس بات کی کوئی علامت نہیں ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں مغربی ایشیاء میں امریکی فوج کی موجودگی ختم ہوجائے گی۔"
انہوں نے کہا ، "حالیہ برسوں میں اس خطے میں امریکی فوج کی موجودگی ختم نہیں ہوئی ہے ، اور مجھے اس خطے سے امریکی فوج کے نکلنے کی بھی کوئی علامت نظر نہیں آتی۔ البتہ کسی بھی چیز کی توقع کرنا حالات پر منحصر ہے۔  
تاہم ، امریکی ماہر لسانیات نے کہا ، خطے پر موجودہ امریکی فوجی طاقت 2003 کے مقابلے میں بہت کمزور پڑ چکی ہے۔ یہ طاقت ۲۰۰۳ میں عراق پر حملے کے بعد زوال کا شکار ہو گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲