اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
بدھ

15 جنوری 2020

5:33:00 AM
1002491

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہداء کے خون کا حقیقی انتقام اسی وقت پورا ہوگا جب علاقے سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلاء اور مقبوضہ بیت المقدس بھی آزاد ہو جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل رمضان شریف نے منگل کے روز المیسرہ سے گفتگو میں کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں امریکی جرائم کا سخت اور شدید جواب دینے کا سپاہ پاسداران نے وعدہ کیا ہے اور عین الاسد چھاونی کو نشانہ بنانا، اس حوالے سے ایران کا پہلا قدم شمار ہوتا ہے۔

جنرل رمضان شریف نے کہا کہ شہداء کے خون کا حقیقی انتقام اسی وقت پورا ہوگا جب علاقے کے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلاء ہو اور مقبوضہ بیت المقدس بھی آزاد ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید جنرل سلیمانی کا ہدف، بیت المقدس کی آزادی تھا اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اس ہدف کے پورہ ہونے تک اس راستے کو جاری رکھے گی۔



/129