اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
منگل

14 جنوری 2020

6:11:00 AM
1002182

صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے عربی زبان میں ایک ٹویٹ کر کے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو قتل کی دھمکی دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹص نے پیر کے روز حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو قتل کی دھمکی دی ہے۔ کاٹص نے ٹویٹ کیا کہ نصر اللہ، اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو پر حملے اور اسرائیل کو دھمکی دینے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔

صیہونی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سیکورٹی انتظامات کو مضبوط کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں لیکن اگر اسرائیل کو دھمکیاں دیتے رہیں گے، سیکورٹی کے یہ انتظامات انہیں نجات نہیں دلا سکیں گے۔

سید حسن نصر اللہ نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں عین الاسد چھاونی پر ایران کے میزائل حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملے کا پیغام، صیہونیوں کے لئے ٹھوس پیغام تھا، جب ایران کے رہنما اور حکام کی دھمکیوں کو سنیں تو اسے سنجیدگی سے لیں، ایران کے میزائل عین الاسد پر گرے لیکن اسرائیل میں ماتم ہو رہا تھا کہ ایران کے پاس ایسی توانائی اور طاقت ہے۔

یوسی کوہن نے گزشتہ مہینے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہ اب تک موساد سید حسن نصر اللہ کو قتل کیوں نہ کر سکی؟ کہا کہ یہ سوال ہی غلط ہے، صحیح سوال یہ ہے کہ کیا نصر اللہ کو  پتہ ہے کہ ان کی نابودی کے لئے ہمارے پاس متبادل ہیں اور اس سوال کا جواب ہاں ہے۔  

سید حسن نصر اللہ کو دھمکی کا معاملہ کوئی نیا نہیں ہے صیہونی حکام کئی بار انہیں دھمکی دے چکے ہيں۔




/129