اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
اتوار

12 جنوری 2020

4:42:47 AM
1001473

پاکستان کے وزیر خارجہ آج تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنے کے بعد اپنا پہلا دورہ ایران کا آغاز آج تہران سےکریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق مشاورت کریں گے۔ اس سے قبل کل اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بھی کہا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاه محمود قریشی اپنے ایرانی ہم منصب  محمد جواد ظریف اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے بروز اتوار تہران کا دورہ کریں گے.

قابل ذکر ہے کہ ایران و پاکستان کے وزراء خارجہ نے اتوار 5 جنوری کو ٹیلی فونک گفتگو میں  تازہ ترین علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔




/129