اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
ہفتہ

11 جنوری 2020

6:12:22 AM
1001247

ہندوستان، خواتین نے کینڈل مارچ نکال کر جنرل قاسم سلیمانی کو پیش کی خراج تحسین+ ویڈیوز

سردارمحاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس اور ان کے آٹھ ساتھیوں کی شہادت کے خلاف دنیا کے مختلف ملکوں میں احتجاجی ریلی اور مظاہروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسی سلسلے میں ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے فیض آباد ضلع میں خواتین نے کینڈل مارچ نکالا۔ مظاہرے میں شامل خواتین امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہی تھیں۔ کینڈل مارچ امام باڑہ جواہر علی خاں سے برآمد ہوا جو خوردمحل میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے اختتام پر خطیبہ شیریں بانو نے مختصر تقریر کی اور عالم اسلام کے لئے جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کا ذکر کیا۔

کینڈل مارچ میں شامل اقبال زہراء نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے عالم اسلام کے ایک عظیم مجاہد کو شہید کرکے بہت بڑی حماقت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام اور عراق میں داعش کے خاتمے میں جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کو فراموش نہيں کیا جا سکتا۔

شدید سردی کے موسم میں اپنی دو سالہ بچی کے ساتھ مظاہرے میں شامل فرحین فاطمہ نے کہا کہ ایران کے جوابی میزائیلی حملے نے امریکا کے غرور و تکبر کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں ایران ہی ایسا ملک ہے جو امریکا کی غنڈہ گردی کا منہ توڑ جواب دے سکتا ہے۔

کینڈل مارچ میں شامل چودہ سالہ بچی معراج مہدی نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی صرف ایرانی قوم کے ہی ہیرو نہيں ہیں بلکہ وہ ہمارے اور عالم اسلام کے ہیرو ہیں اور ہم ان کی شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔  




/129