اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

10 جنوری 2020

2:42:35 PM
1001078

شامی مفتی نے کہا: ایک امت نے شہید سلیمانی پر گریہ کیا، ایک امت نے انہیں اپنے دوش پر اٹھا کر تشییع جنازہ کیا اور ایک امت نے بہشت میں ان کا استقبال کیا ہو گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دمشق میں ایرانی سفارتخانے میں شہید قاسم سلیمانی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کر کے شامی مفتی احمد بدرالدین حسون نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے سوگ میں آنسو بہائے۔  
انہوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شہید سلیمانی کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ’’شہید سلیمانی کا ہم و غم یہ تھا کہ کب فلسطین آزاد ہو اور مسجد الاقصیٰ میں نماز ادا کریں‘‘۔
انہوں نے مزید کہا: ایک امت نے شہید سلیمانی پر گریہ کیا، ایک امت نے انہیں اپنے دوش پر اٹھا کر تشییع جنازہ کیا اور ایک امت نے بہشت میں ان کا استقبال کیا ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲