اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

9 جنوری 2020

8:58:29 PM
1001004

سردار شہید قاسم سلیمانی کی شہادت پر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے ڈاکٹر خالد قدومی کا پیغام

ہمارا ماننا یہ ہے کہ جو کچھ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے سلسلہ سے ہوا وہ ایک آشکارا جنایت تھی لہذا ضروری ہے کہ دنیا اس کے مقابل ایک مضبوط موقف اختیار کرے تاکہ معاملات کنٹرول سے خارج نہ ہوں اور ہم بشریت کی ویرانی و تباہی کا اس سے زیادہ مشاہدہ نہ کریں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں حماس کے نمائندے ڈاکٹر خالد مقدومی نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایک بیان جاری کیا ہے جس کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
میں سب سے پہلے اپنے شہید و مجاہد بھائی جناب جنریل قاسم سلیمانی کی روح پر درود بھیجتا ہوں اور خدائے سبحان سےدعاء کرتا ہوں کہ اس شہید کو اولیاء و صدیقین کے ساتھ محشور فرمائے اور آپ لوگوں کے ذریعہ اپنی اور حماس تحریک میں موجود اپنے بھائیوں کی طرف سے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای اور ایران کی عظیم قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں ۔ سردار سلیمانی ایک اساطیری شخصیت کے حامل فرد تھے شجاعت تلاش پیہم کی علامت تھے مستضعفین و کمزور لوگوں کی مدد کے سلسلے سے انتھک کوششوں کو انجام دینے والی ایک لافانی شخصیت تھے۔ شہید سلیمانی درحقیقت فلسطین اور مزاحمتی محاذ کے سچے حامی و پشت پناہ اور اس محاذ کے معرکوں اور اسکی مجاہدت میں مدد گار و جانباز سپاہی تھے ۔ آپ ایک بڑے بھائی کی طرح فلسطینی قوم کے رنج و غم اور انکی خوشیوں میں فلسطین کے ساتھ تھے اسی طرح امت اسلام کے پہلے دشمن صہیونیوں کے ساتھ مقابلہ میں آپ نے ایک دہاڑنے والے شیر کی صورت انکی نیندیں حرام کر رکھی تھیں ۔
ہم اس ہولناک جنایت و سفاکیت کو محکوم کرتے ہوئے اس بات کی یاددہانی کرانا چاہتے ہیں کہ دنیا کے لئے ضروری ہے کہ امریکہ کی لاقونیت اور اسکی در اندازیوں کو ختم کرے ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ جس طرح بے شرمی و ہٹ دھرمی کے ساتھ امریکہ ادھر ادھر دراتا گھوم رہا ہے اور کسی بھی بین الاقوامی قانون کی اس کی نظروں میں کوئی وقعت نہیں ہے اس پر لگام ضروری ہے لہذا ضروری ہے کہ دنیا امریکی اقدامات پر روک لگائے۔
ہمارا ماننا یہ ہے کہ جو کچھ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے سلسلہ سے ہوا وہ ایک آشکارا جنایت تھی لہذا ضروری ہے کہ دنیا اس کے مقابل ایک مضبوط موقف اختیار کرے تاکہ معاملات کنٹرول سے خارج نہ ہوں اور ہم بشریت کی ویرانی و تباہی کا اس سے زیادہ مشاہدہ نہ کریں ۔
فلسطین سردار سلیمانی سے اس حالت میں وداع کر رہا ہے کہ خداوند متعال نے اس شہید کو منتخب کر لیا ہے اور اس شہید کو جس چیز کی قلبی آرزو تھی یہ وہاں پہنچ گیا ہے ۔ہم اس شہید کے فقدان کو ایک بڑا نقصان سجمھتے ہیں ایسا نقصان جسکی بھرپائی بہت ہی مشکل سے ممکن ہے اسی کے ساتھ ہم اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ راہ شہداء اور مکتب شہادت ظلم و ستم سے مقابلہ کے لئے پہلے ہی کی طرح اپنی جگہ پر ثابت و استوار ہے اور فلسطینی صہیونی قبضے و تسلط کے ابدی زوال تک پروردگار اور امت اسلام سے کئے گئے اپنے عہد پر قائم ہیں اور صہیونیت کے مقابل ڈٹے ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242