اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
جمعرات

9 جنوری 2020

6:18:01 AM
1000774

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کی چھاؤنی پر ایران کے میزائل حملوں کو خطے میں امریکی دادا گیری کے خاتمے کی جانب پہلا بڑا قدم قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بدھ کو یوم شہید کے موقع پر اپنے خطاب میں انصار اللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرکے عالمی قوانین کو پامال اور ریڈ لائن کو توڑا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اسلام کے اصل دشمن ہیں اور وہ اپنی شیطانی چالوں کے ذریعے مسلمانوں کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں۔
 
انصار اللہ یمن کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خطے کی بعض حکومتیں امریکہ کی غلام ہیں اور واشنگٹن کے مفادات کو آگے بڑھانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کا مقابلہ کرنا عین جہاد ہے۔عبدالملک بدرالدین الحوثی نے واضح کیا کہ ان کی تنظیم ایران، لبنان، عراق، شام، فلسطین اور ہر اس ملک کے ساتھ ہے جسے امریکہ کی جارحیت کا سامنا ہے۔انہوں نے امریکہ کا کاسہ لیس بن جانے کے  باعث سعودی عرب پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام ایسے وقت میں امریکی صدر کی تعریفوں کے پل باندھ رہے جب خود امریکی عوام انہیں احمق قرار دیتے ہیں۔



/129