اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
بدھ

8 جنوری 2020

6:19:19 AM
1000453

اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائلی حملے میں عین الاسد فوجی اڈے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک باخبر فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکی فوجیوں کے درمیان جو مکالمات انجام پائے ہیں، ان سے پتہ چلتا ہے کہ سپاہ پاسداران کے میزائلی حملے میں بہت سنگین جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

اس فوجی ذریعے نے بتایا کہ عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے عین الاسد اڈے پر سپاہ پاسداران کے میزائلی حملے کے بعد دہشت گرد امریکیوں کے مکالمات اور ان کی نقل و حرکت کو پوری دقت کے ساتھ کنٹرول کیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ دہشت گرد امریکی فوجیوں نے اس میزائلی حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کرکے، جانی نقصات کو کم دکھانے کی کوشش کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/129