اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
بدھ

8 جنوری 2020

6:09:13 AM
1000444

سپاہ پاسداران نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی انتقامی کارروائی پر امریکا کا کوئی بھی جارحانہ اقدام مغربی ایشیا میں اس کے سبھی مفادات کی نابودی پر منتج ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے مشیر حمید رضا مقدم فر نے کہا ہے کہ ایران کی انتقامی کارروائی کے جواب میں امریکا کا ہر جارحانہ اقدام ایران اور پورے استقامتی محاذ کی شدت عمل بڑھنے کا باعث ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اس علاقے میں امریکا کے سبھی حیاتی اہمیت کے مفادات استقامتی محاذ کے نشانے پر ہیں ۔حمید رضا مقدم نے کہا کہ امریکا کا عین الاسد ملٹری بیس عراق میں امریکی دارالحکومت کہلاتا تھا، اس فوجی اڈے پر سپاہ پاسداران کا برق رفتار میزائلی حملہ ، واقعی قابل تحسین ہے۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر کے مشیر نے کہا کہ امریکی ایران کی اس انتقامی کارروائی سے اپنی رسوائی قبول کرنے پر مجبور ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہرچند کہ امریکا حقیقت کو چھپانے کی کوشش کررہا  ہے لیکن ابتدائي اندازوں کے مطابق ایران کے اس میزائلی حملے میں امریکا کے عین الاسد فوجی اڈے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے مشیر نے کہا کہ ایران کے اس آپریشن نے امریکا کے اینٹی میزائل سسٹم کی قلئی بھی کھول دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے داغے ہوئے سبھی بیلسٹک میزائل اپنے نشانے پر لگے ہیں ۔


/129