اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

شہید قاسم سلیمانی کی تدفین بعد میں ہوئی اور انتقام پہلے شروع ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہرکرمان کے گلزار شہداء میں سپاہ اسلام کے عظیم مجاہد شہید قاسم سلیمانی کے پیکر پاک کو سپرد خاک کردیا گیا شہید قاسم سلیمانی کی تدفین سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آج صبح کو عراق میں امریکہ کے ایئر بیس عین الاسد کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بناکر قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا سخت انتقام لیا ہے۔

عین اسی وقت عراق میں امریکہ کے عین الاسد ایئر بیس کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس وقت امریکہ نے میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کو بغداد ایئر پورٹ کے قریب شہید کیا تھا۔



/129