شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 25 واں سربراہی اجلاس چین کے شہر تیانجن میں شروع ہو گیا،

31 اگست 2025 - 19:41

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 25 واں سربراہی اجلاس چین کے شہر تیانجن میں شروع ہو گیا، 2 روزہ اجلاس کے پہلے روز ایس سی او گالا میٹنگ میں چینی صدر شی جن پنگ نے اہلیہ کے ہمراہ غیرملکی مہمانوں کا استقبال کیا

صدر شی جن پنگ نے روسی صدر پیوٹن، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، ترک صدر اردوان سمیت دیگر سربراہان مملکت کو خوش آمدید کہا اور ایس سی او فیملی فوٹو بنوایا

اجلاس میں بیس سے زائد سربراہان مملکت اور دس عالمی ادارے شرکت کر رہے ہیں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha