اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، مسلمان صحافیوں کی انجمن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سید نظام الدین موسوی نے اپنے X اکاؤنٹ پر لکھا: لبنان کے بلدیاتی انتخابات میں حزب اللہ اور مقاومت کی فہرست کی فیصلہ کن فتح نے "حزب اللہ کے خاتمے" کے جھوٹے دعوے اور امید کو خاک میں ملا دیا۔۔۔ بعلبک اور بیروت کے علاقوں کے عوام نے نفسیاتی جنگ اور عربوں-صہیونیوں کی طرف سے پیسہ بکھیرنے کے برعکس، دشمن کی خواہش کو زبردست "نہ" کہا اور ایک بار پھر لبنان کے شہروں اور دیہاتوں میں مقاومت کی سینکڑوں انتظامی شاخوں کا پرچم بلند ہؤا۔
20 مئی 2025 - 16:15
News ID: 1690915
آپ کا تبصرہ