10 مئی 2016 - 04:24
بیروت کے بلدیاتی انتخابات میں حزب اللہ کی زبردست کامیابی

حزب اللہ لبنان نے دارالحکومت بیروت کے بلدیاتی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی بیروت، بعلبک، ہرمل اور مغربی بقاع کی تقریبا سب ہی نشستیں حزب اللہ کے ترقی و وفاداری گروپ نے حاصل کر لی ہیں ۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ، ہارنے والوں سے کہا کہ وہ فاتح امیدواروں کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے امریکہ سمیت بعض مغربی ملکوں کو اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بابت سخت خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے لبنانی حکومت کا ایک حصہ ہیں اور اس ملک کے عوام کسی بھی بیرونی طاقت کو اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ لبنان کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہفتے کے روز دارالحکومت بیروت اور اس کے نواحی علاقوں میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169