یہ ہیروشیما یا ناگاساکی یا جرمن شہر ڈریسڈن نہیں ہے، یہ فلسطینی شہر غزہ کے کھنڈرات ہیں، اور یہ تصویر حصاروں کے اس پار سے لی گئی ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا قیدخانہ ہے جس پر کوئی چھت نہیں ہے، دنیا کا سب سے بڑا غیر محفوظ کیمپ اور اپنے دیس میں اجنبیوں کا مسکنِ ویران. غزہ کو ان ہی طاقتوں نے کھنڈر بنایا جنہوں نے آج سے اسی سال قبل ہیروشیما، ناگاساکی، ڈریسڈن اور درجنوں دوسرے روسی، یورپی اور ایشیائی شہروں کو کھنڈر بنایا تھا۔ یورپ اور امریکہ غاصب اور خونخوار صہیونی ریاست کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔/ 110

1 جنوری 2024 - 12:40