-
امریکہ کی تزویراتی شکست؛
ایران کی فوجی حکمت عملی اور امریکی بحری بیڑے کی ناگفتہ بہ صورت حال، ایک جامع جائزہ
حالیہ دنوں میں امریکی میڈیا کو مجبوراً یہ اعتراف کرنا پڑا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن سنگین بحران کا شکار ہے۔ مہینوں تک سمندر میں مسلسل آپریشنز کے نتیجے میں عملے میں شدید جسمانی اور ذہنی تھکن پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں خودکشی کے واقعات کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ سامان رسد، خوراک اور طبی سہولیات کی شدید قلت، نیز فنی خرابیوں نے صورتحال کو مزید ابتر کر دیا ہے۔
-
ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو سخت شکستوں سے دوچار کیا
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی حالیہ جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے دونوں کو سخت شکستوں سے دوچار کیا ہے۔
-
ٹرمپ کی عمان کو بمباری کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ملک آبنائے ہرمز کے معاملے میں امریکہ کے راستے میں رکاوٹ بنا تو اسے شدید بمباری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
-
ایران نے دفاعی سے مکمل جارحانہ پالیسی اختیار کرلی ہے:ایرانی عہدیدار
ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ایران نے اپنی پالیسی کو دفاعی انداز سے تبدیل کرکے مکمل طور پر جارحانہ حکمتِ عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی؛
ہر قسم کی دھمکی اور حملے کو مکمل سختی کے ساتھ کچل دیں گے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے 17 اگست، اسراء کے اسلامی وطن میں داخلے کی سالگرہ کے موقع پر ایک بیان جاری کیا اور زور دے کر کہا کہ انقلاب اسلامی کے جان نثار پاسداران ہر قسم کی دھمکی اور حملے کو مکمل سختی کے ساتھ اور زیادہ سے زیادہ روک تھام کی حکمت عملی اور طاقتور جارحانہ کارروائیوں کے ذریعے کچل دیں گے۔
-
آل سعود کو یمنی خنجر کا سامنا
ناسا کے سیٹلائٹس نے آرامکو کی جلنے کے نشانات کو بے نقاب کر دیا ہے + تصاویر
سیٹلائٹ کی نئی تصاویر نے گذشتہ ہفتے جازان میں سعودی آرامکو کے آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کے اثرات سے پردہ اٹھایا ہے اور تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں میں آتشزدگی کے نمایاں کر دیئے ہیں۔
-
امریکی سینیٹر کی ٹرمپ پر شدید تنقید؛ ’’جھوٹ بول کر امریکی عوام کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلا گیا‘‘
امریکی ریاست جارجیا سے ڈیموکریٹ سینیٹر جان آساف نے ایران کے خلاف جنگ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کو جھوٹ بول کر جنگ میں دھکیلا گیا، جبکہ جنگ کے بارے میں حکومت کے دعوے مسلسل غلط ثابت ہورہے ہیں۔
-
ولایتی: آج امریکی عوام اپنی قیادت کی جنگی مہم جوئی کی قیمت براہِ راست ادا کر رہے ہیں
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ خطے کی بدلتی صورتحال نے امریکا کی پالیسیوں کے اثرات واضح کر دیے ہیں اور آج امریکی خاندان اپنی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں اور محاصرے کی پالیسی کی قیمت مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔
-
یمنی فوج کا المخا اور بحیرہ احمر میں حملہ؛ سعودی عرب کی لاجسٹک بندرگاہ بھی نشانے پر
یمنی فوج نے تعز کے شہر المخا اور بحیرہ احمر میں مبینہ طور پر جارح قوتوں کے ٹھکانوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، جبکہ یمنی ذرائع کے مطابق باب المندب میں سعودی عرب سے وابستہ ایک لاجسٹک بندرگاہ پر بھی حملہ کیا گیا۔
-
فارس کے گورنر: آزادگان نے قید و تشدد کے باوجود ایران کی عزت پر آنچ نہیں آنے دی
فارس کے گورنر حسین علی امیری نے یومِ آزادگان کے موقع پر کہا ہے کہ عراقی قید میں سالہا سال تک صعوبتیں برداشت کرنے والے ایرانی جنگی قیدی ایمان، صبر اور استقامت کی زندہ مثال ہیں، جنہوں نے دشمن کی قید میں بھی ایرانی قوم کی عزت و وقار کا دفاع کیا۔
-
طالبان کے سربراہ کا اقتدار بچانے پر زور؛ ملا ہبت اللہ نے مکمل اطاعت کا مطالبہ کردیا
طالبان کے سربراہ ملا ہبت اللہ آخوندزادہ نے افغانستان میں اپنی حکومت کے استحکام کو ’’مکمل اطاعت‘‘ سے مشروط کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قیادت سے اختلاف اور حکم عدولی کی صورت میں موجودہ امن ختم ہوسکتا ہے اور ملک میں متوازی حکومتیں وجود میں آسکتی ہیں۔
-
اسرائیلی جیل دامون میں فلسطینی خواتین بیماری میں مبتلا
فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اسرائیلی جیل دامون میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی بگڑتی ہوئی صحت کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم 10 خواتین قیدی گَجِلی کے مرض میں مبتلا ہوچکی ہیں، جبکہ جیل کے نامناسب انسانی و طبی حالات سے بیماری مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔
-
اسرائیل کے ’پاگل ریاست‘ ہونے پر سوال؛ نئی امریکی کتاب میں تل ابیب اور اسرائیلی لابی پر سخت تنقید
دو امریکی مصنفین نے اپنی نئی کتاب میں اسرائیل کے موجودہ طرزِ عمل کو انہی معیاروں پر پرکھنے کا سوال اٹھایا ہے جنہیں ایک اسرائیلی نظریہ دان نے کبھی اسرائیل کے دشمنوں کو ’’پاگل ریاست‘‘ قرار دینے کے لیے پیش کیا تھا۔ کتاب میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی لابی کا واشنگٹن کی خارجہ پالیسی پر بڑھتا اثر و رسوخ امریکی مفادات اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
-
اسرائیلی جیل جانوت میں فلسطینی قیدیوں پر مظالم میں اضافہ؛ خوراک، نیند اور بنیادی سہولیات سے محرومی
فلسطینی قیدیوں کے اطلاعاتی دفتر نے اسرائیلی جیل جانوت کے انفرادی حصے میں قید فلسطینیوں کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خوراک، لباس اور حفظانِ صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کے ساتھ تشدد، مارپیٹ اور نیند سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔
-
جنوبی لبنان کے عوام کی عکار کے متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد؛ قومی یکجہتی کی روشن مثال
جنوبی لبنان کے عوام نے جنگ اور معاشی مشکلات سے متاثرہ عکار کے ضرورت مند خاندانوں کے لیے ادویات، بچوں کا دودھ اور ڈائپرز پر مشتمل امدادی سامان روانہ کیا، جسے لبنانی تنظیم نے قومی بھائی چارے اور بحران کے دوران عوامی یکجہتی کی علامت قرار دیا۔
-
اسرائیل میں ہجرت کا بحران سنگین؛ واپس آنے والے صہیونیوں کی تعداد 53 فیصد کم ہوگئی
اسرائیلی سرکاری اعداد و شمار نے انکشاف کیا ہے کہ بیرونِ ملک سے واپس آنے والے صہیونیوں کی تعداد میں گزشتہ برسوں کے دوران 53 فیصد کمی ہوئی ہے، جبکہ 2022 سے 2024 کے دوران اسرائیل کا مجموعی ہجرتی توازن منفی ایک لاکھ 40 ہزار افراد رہا۔
-
علی الطاہر؛ جنوبی لبنان میں اسرائیل کے لیے اہم تزویراتی گتھی
جنوبی لبنان کی پہاڑی چوٹی علی الطاہر میں حالیہ پیش رفت نے اسے اسرائیل کے لیے اہم فوجی اور سیاسی مرکز بنا دیا ہے، جہاں اسرائیلی فوج زیرِ زمین تنصیبات کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے کے امکانات بھی تلاش کر رہی ہے۔
-
مراکش میں اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے خلاف احتجاج
مراکش کے شہر اگادیر میں شہریوں اور فلسطین کے حامی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل ختم کرنے اور ملک میں اسرائیلی نمائندہ دفاتر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
-
فاتح یمنی افواج
ایک بر-بحری سعودی جہاز کو نشانہ بنایا، بریگیڈیئر یحیی سریع
یمنی مسلح افواج کے ترجمان، بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی افواج نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک بر-بحری (Amphibian) فوجی جہاز اور اس کے ہمراہ چار فوجی کشتیوں کو بحیرۂ احمر میں بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
-
جنگ کے خاتمے کے لئے شرط
دوسر قسط | اسرائیل کا ایٹمی ترکِ اسلحہ، جنگ کے خاتمے کی بنیادی شرط کیوں؟
ایران کا یہ مؤقف محض ایک سیاسی چال یا سفارتی حربہ نہیں، بلکہ ایک گہرے اسٹراٹیجک تصور کا مظہر ہے۔ ایران اس بات پر اصرار کرتا ہے کہ حقیقی امن تب ہی ممکن ہے جب خطے میں طاقت کا توازن ایک منصفانہ اور پائیدار بنیاد پر استوار ہو۔ اسرائیل کا ایٹمی ہتھیار اس توازن کو تباہ کرنے والا سب سے بڑا عنصر ہے، اور جب تک اسے ختم نہیں کیا جاتا، کوئی بھی جنگ بندی عارضی اور غیر مستحکم رہے گی۔ لہٰذا، ایران کا یہ مطالبہ کہ 'ناجائز، غاصب اور توسیع پسند اسرائیلی ریاست کا ایٹمی ترکِ اسلحہ کو مذاکرات کا نقطۂ آغاز بنایا جائے' ایک دانشمندانہ، حقیقت پسندانہ اور دوراندیشانہ موقف ہے جسے نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہے۔
-
جنگ کے خاتمے کے لئے شرط
پہلی قسط | اسرائیل کا ایٹمی ترکِ اسلحہ، جنگ کے خاتمے کی بنیادی شرط کیوں؟
ایران کا یہ مؤقف محض ایک سیاسی چال یا سفارتی حربہ نہیں، بلکہ ایک گہرے اسٹراٹیجک تصور کا مظہر ہے۔ ایران اس بات پر اصرار کرتا ہے کہ حقیقی امن تب ہی ممکن ہے جب خطے میں طاقت کا توازن ایک منصفانہ اور پائیدار بنیاد پر استوار ہو۔ اسرائیل کا ایٹمی ہتھیار اس توازن کو تباہ کرنے والا سب سے بڑا عنصر ہے، اور جب تک اسے ختم نہیں کیا جاتا، کوئی بھی جنگ بندی عارضی اور غیر مستحکم رہے گی۔ لہٰذا، ایران کا یہ مطالبہ کہ 'ناجائز، غاصب اور توسیع پسند اسرائیلی ریاست کا ایٹمی ترکِ اسلحہ کو مذاکرات کا نقطۂ آغاز بنایا جائے' ایک دانشمندانہ، حقیقت پسندانہ اور دوراندیشانہ موقف ہے جسے نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہے۔
-
ایران کا قطر سے چار ایرانی پائلٹوں کی صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ
ایران نے قطر سے چار ایرانی پائلٹوں کی صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گمشدگی کا معاملہ جنگ کے ابتدائی دنوں ہی سے سفارتی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے۔
-
-
تنزانیہ میں اسلامی مبلغین کی صلاحیت اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد
تنزانیہ کے بلال مسلم انسٹی ٹیوٹ نے اسلامی مبلغین، بالخصوص ادارے کے اساتذہ اور مراکز کے ذمہ داران کی علمی و عملی صلاحیتوں، مہارتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد کیا ہے۔
-
اسرائیلی رکاوٹوں کے خلاف 8 اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان کا حماس کی جانب سے خیرمقدم
حماس نے غزہ میں امن کے روڈ میپ پر عمل درآمد میں اسرائیلی رکاوٹوں کی مذمت کرنے والے 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
-
ٹرمپ کا اپنے حامی میڈیا پر حملہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامی سمجھے جانے والے میڈیا ادارے فاکس نیوز پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یہ چینل ’’جعلی خبروں‘‘ کی جانب بڑھ رہا ہے۔
-
باب المندب میں یمن کی جانب سے ایک بحری جہاز پر میزائل حملے کی اطلاعات
میڈیا اور غیر سرکاری ذرائع نے باب المندب میں یمنی فوج کی جانب سے ایک بحری جہاز پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔
-
حزب اللہ: حکومت اسرائیل کے ساتھ ذلت آمیز مذاکرات سے اپنے ہاتھ کھینچ لے
حزب اللہ کے پارلیمانی نمائندوں نےسرینڈر کی منطق کو مسترد کرتے ہوئے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جاری ذلت آمیز مذاکرات سے فوری طور پر دستبردار ہو جائے۔
-
غزہ میں جنگ بندی یا نئی آزمائش؟ عوام بدستور بے یقینی کے شکنجے میں
غزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ میں نئی سیاسی و سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم فلسطینی عوام کو تاحال ان کا کوئی عملی فائدہ نہیں پہنچا۔
-
لبرلزم ایک آڑ ہے
صلیبیت کی بحالی! امریکی فوجی خاندانوں کو انتہا پسندانہ عیسائیت کی تعلیم دی جا رہی ہے
سنہ 2001 میں عالمی تجارتی مرکز پر حملے کے بعد، اس وقت کے امریکی صدر نے ـ حملوں میں ملوث افراد اور حملوں کے محرکات کے بارے میں کسی بھی تحقیق سے پہلے ـ پورے عالم اسلام کے خلاف موقف اپنایا اور اپنی زیر زمین پناہگاہ سے ایک پیغام جاری کرکے صلیبی جنگ کا آغاز کیا تھا۔ سنہ 2023 میں حماس نے طوفان الاقصی کا معرکہ شروع کیا تو امریکی صلیبی عیسائیت بھی یہودی انتہاپسندی کے ساتھ مل کر اس جنگ کو مذہبی رنگ دینے کی کوششوں میں مصروف ہو گئی۔ [۔۔۔]