ہمارے ملک کے قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے ایران اور عراق کے درمیان سیکورٹی معاہدے پر دستخط کا حوالہ دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا: "ہمیں تیسری پارٹی کے ممالک کو دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور سلامتی میں خلل ڈالنے نہیں دینا چاہئے اور نہ ہی کسی ملک کی سرزمین کو دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے دینا چاہئے۔"
صہیونی ریاست کے چیف آف آرمی اسٹاف کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی حمایت کے جواب میں حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ 'حماس' نے اعلان کیا کہ غزہ پر قبضے کے منصوبے سے نسل کشی کا نیا دور شروع ہوگا۔ اس تحریک نے مزید کہا ہے کہ 'نیتن یاہو عرب ممالک کے اخراجات پر "عظیم تر اسرائیل" تعمیر کرنا چاہتا ہے۔' / حماس نے غاصب ریاست کے مجرمانہ عزائم سے نمٹنے کے لئے جامع قومی مزاحمتی حکمت عملی وضع کرنے اور ایک متحدہ قومی موقف اپنانے کا مطالبہ کیا اور عرب اور اسلامی ممالک اور دنیا کے حریت پسندوں سے اپیل کی کہ وہ صہیونی عزائم کا مقابلہ کریں اور فلسطینی قوم کی استقامت اور مزاحمت کی حمایت کریں۔
اگر تم خود کو عاجز و بے بس محسوس کرتے ہو تو دشمن کو ہمارا سامنا کرنے دو۔ جس طرح اسرائیل پے در پے جنگوں میں ناکام ہؤا ہے اس بار بھی شکست کھائے گا۔ حکومت کا کام ملک کو بنانا ہے، اسرائیل اور امریکہ کے حوالے کرنا نہیں ہے / آج ہم اپنی آزادی، اپنے مستقبل اور اپنی آنے والی نسلوں کو ہر زمان و مکان میں فتح، قربانی اور بڑے مقاصد کی تکمیل کے اصول پر استوار کر رہے ہیں/ جب تک اسرائیلی دشمن کے حملے اور زیادتیاں جاری ہیں، ماومت اپنے ہتھیار کسی کی تحویل میں نہیں نہیں دے گی۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم کربلائی انداز میں لڑیں گے۔"
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے صہیونی دہشت گرد وزیر ایتامار بن گویر کی جیل میں مروان برغوتی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو جاری ہونے پر ردعمل کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ویڈیو میں اکئی عشروں سے صہیونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل، ہر دلعزیز فلسطینی راہنما مروان برغوثی کا بوڑھا اور شکستہ چہرہ برسوں بعد عوام کو دکھائی دیا ہے۔