4 جنوری 2020 - 04:35
امریکی حملے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کے مزید تین کمانڈر شہید

عراقی ذرائع کے مطابق شمالی بغداد کے علاقے التاجی میں فضائی حملے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  کہا جارہا ہے کہ التاجی کے علاقے میں دو گاڑیوں پر مشتمل ایک کنوائے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 حملے کے بعد علاقے میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔

 اسکائی نیوز کے مطابق امریکہ نے التاجی کے علاقے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کنوائے کو نشانہ بنایا ہے۔

 حملے میں حشد الشعبی کے کم سے کم چھے اہلکاروں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔

 شہید ہونے والوں میں عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر شبل الزیدی بھی شامل ہیں۔

حشد الشعبی کے ذرائع نے بھی امریکہ کی تازہ دہشت گردانہ حملے میں اپنے کمانڈر کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

حملے میں عوامی رضاکار فورس کے امام علی بریگیڈ کے کمانڈر رائد کروی اور عصائب اہل الحق کے الخراسانی بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر حامد الجزائری  بھی شہید ہوگئے ہیں۔

الحدث ٹیلی ویژن کے مطابق امریکہ نے یہ حملہ بھی ڈرون کے ذریعے کیا ہے۔

 پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران عراق میں امریکہ کا یہ دوسراہ دہشت گردانہ حملہ ہے۔




/129