اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نماز کے لیے سخت چیکنگ کے بعد نمازیوں کو اندر جانے کی اجازت دی جاتی تھی۔
نماز علامہ «احمد سید نقشبندی» نے امامت کی اور انکا کہنا تھا: ہم چاہتے ہیں کہ فوری طور پر میرواعظ عمر فاروق (امام جماعت) اور دیگر گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔
نمازی عبدالمجید کا کہنا تھا: انیس ہفتوں کے بعد نماز کی اجازت ملی ہے اور افسوس ہے کہ امام جماعت میرواعظ عمر فاروق کو اب تک نظر بند رکھا گیا ہے۔
گذشتہ روز مسجد کا محاصرہ ختم کیا گیا اور نماز کی اجازت دی گیی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے یہاں پر مارشل لاء نافذ کیا اور اب تک سینکڑوں سوشل ایکٹویسٹوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔/
/129
23 دسمبر 2019 - 04:31
News ID: 995665
ھندوستان ٹایمز کے مطابق گذشتہ روز سینکڑوں نماز گزاروں نے انیس ہفتوں کے تعطل کے بعد سرینگر میں سخت سیکورٹی کی حالت میں نماز ادا کی ۔