اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے انیس سو اٹھاسی سے لیکر دوہزار اٹھارہ میں ہونے والے تمام اتنخابات کو دھاندلیوں سے متاثر قرار دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ہم نے انگریزوں اور ہندوستان سے اس لیے آزادی حاصل نہیں کی تھی کہ ہم کسی کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کے غلام بن کر رہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے ایک مرتبہ پھر ملک میں شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد کرا کر ملک کر آزاد نہ کرایا گیا تو پیپلز پارٹی انتخاب یا انقلاب کا نعرہ لگائے گی۔انہوں نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ نہ کرسکے وہ جمہوری نہیں آمر حکومت ہوتی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آپ کو کرنا ہوگا کہ آپ ایک آزاد اور جمہوری پاکستان چاہتے ہیں یا بقول ان کے کٹھ پتلی حکومت کا غلام۔
/129
19 دسمبر 2019 - 05:11
News ID: 994942
پاکستان کی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔