اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 شہری ہلاک ہوگئے، سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔
پولیس اہلکار قتل کی تفتیش کے سلسلے میں دو افراد سے پوچھ گچھ کے لئے پہنچا، انہوں نے پولیس اہلکار کے سر میں گولی ماری اور فرار ہوگئے۔
بعداذاں حملہ آور گاڑی میں فرار ہونے کے بعد ایک دکان میں داخل ہوگئے، جہاں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہوئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں 3 شہری بھی مارے گئے۔ حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا نہیں جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں ہر روز فائرنگ سے کئی افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اس ملک میں ہتھیارساتھ رکھنے پر کسی بھی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
/129
11 دسمبر 2019 - 04:20
News ID: 992883

امریکہ میں ہر روز فائرنگ سے کئی افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں