8 دسمبر 2019 - 04:26
 چونتیسویں قومی طلبا قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب

قومی قرآنی مقابلوں کی تقریب شیراز میں منعقد کی گیی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چونتیسویں قرآن و عترت قومی طلبا قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب  شیراز کی اوپن اسلامک یونیورسٹی کی مسجد میں منعقد ہوئی جسمیں اہم شخصیات شریک تھیں۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد قرآن فھمی کے حوالے سے رھبرمعظم کے کلام کی ڈکومنٹری پیش کی گیی۔

شیراز یونیورسٹی کے سربراہ نے تقریب سے خطاب میں مقابلوں کی میزبانی پر خوشی کا اظھار کیا اور کہا کہ اس پروگرام کی اختتامی تقریب شاھچراغ کے مزار میں منعقد ہوگی۔

فارس کے وزیر اعلی عنایت‌الله رحیمی نے بھی تقریب سے خطاب میں قرآنی تعلیمات اور تلاوت کی فصیلت پر روشن ڈالی۔

انہوں نے قرآن فھمی کو خدا سے قربت کا زریعہ قرار دیا۔

پندرہ مہینے میں دس لاکھ افراد کی کاوش کا نتیجہ

قرآنی فیسٹیول کے انچارج عبدالمجید طالب‌تاش نے کہا کہ  ۱۵ مہینے میں ایک لاکھ حاملین قرآن کی کاوش کا نتیجہ ہے کہ مذکورہ فیسٹیول اور مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

طالب‌تاش کے مطابق تحریری امتحان میں ملک کے نوصوبوں سے ۲۴۰ طلباء شریک تھے جنمیں سے ۲۷ فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کہ مقابلوں میں قرآت، ترتیل، اذان، دعاخوانی، تواشیح و حفظ قرآن شامل ہیں جو صبح سے رات تک مقابلے جاری رہیں گے اور اختتامی تقریب حرم مطهر حضرت شاهچراغ(ع) میں منعقد ہوگی۔

یونیورسٹیوں میں رھبر معظم کے مشیر حجت‌الاسلام والمسلمین محمد مهدی صالحی، نے تقریب سے خطاب میں کہا: ان مقابلوں سے برکات میں اضافہ ہوگا اور معنوی فضاء پیدا ہوگی ، انکے مطابق مقابلوں میں دو لاکھ تیس ہزار طلبا شریک ہیں ۔

تقریب سے شیراز کے امام جمعہ نے بھی خطاب کیا ، انکا کہنا تھا کہ قرآن تمام اجتماعی اور نفسیاتی بیماریوں کا حل اور دوا ہے اور جوانوں کو تشخیص کے ساتھ قران سے تمسک کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریب کے آخر میں مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزایی کی گیی۔/



/129