اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام سید احمد سرخی کو صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ اور خرم آباد کا امام جمعہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں اس خطے میں کئی برسوں سے حجۃ الاسلام میر عمادی کی خدمات کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ لرستان کے شجاع، غیور اور بہادر عوام کی خدمات کو باعث فخر قراردیتے ہوئے فرمایا: صوبہ لرستان کے عوام کی انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام کے ساتھ وفاداری بڑی مضبوط اور مستحکم ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں خرم آباد کے نئے امام جمعہ کوعوام کے مختلف طبقات سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔
/129
5 دسمبر 2019 - 06:58
News ID: 991515
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام سید احمد سرخی کو صوبہ لرستان میں نمائندہ اور خرم آباد کا امام جمعہ مقرر کیا ہے