اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے کی 6 ہفتوں تک بند کمرے میں تفتیش ہونے کے بعد آج پہلی بار عوامی سماعت ہوگی جسے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے مواخذے پر اتفاق کے بعد تفتیشی عمل کا آغاز ہوچکا ہے اور صدر پر باقاعدہ الزام بھی عائد کیا جا چکا ہے۔ مواخذے کا تفتیشی عمل کئی مراحل پر مشتمل ہوگا اور مواخذے کا عمل جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔
ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹ اکثریت میں ہیں لیکن سینیٹ میں ری پبلیکنز کو سبقت حاصل ہے جو صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو 2020ء میں ہونے والی امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حریف جوئے بائڈن کے خلاف مقدمات بنانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جسے وائٹ ہاؤس کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے ریکارڈ کرلیا اور اس کیس میں بطور گواہ شامل بھی ہیں۔
/129
13 نومبر 2019 - 06:57
News ID: 987613
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے کی 6 ہفتوں تک بند کمرے میں تفتیش ہونے کے بعد آج پہلی بار عوامی سماعت ہوگی جسے براہ راست نشر کیا جائے گا۔