اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام محمد باقر لائینی کوصوبہ مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ اور ساری کا امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سابق نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام طبرسی کی کئی برسوں تک صوبہ میں خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے حجۃ الاسلام محمد باقر لائینی کو صوبہ مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ اور ساری کا امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ مازندران کو ملک کے ممتاز صوبوں میں قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی کامیابی اور دفاع مقدس کے دوران صوبہ مازندران کے مؤمن اور مخلص عوام نے اپنی شاندار وفاداری اور خدمت کا مظاہرہ کیا ہے اور اس خطے کے عوام کی خدمت بہت ہی اہم اور نمایاں کام ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ساری کے نئے امام جمعہ کو عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے پر تاکید کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کی توفیقات میں اضافہ کی دعا طلب کی ۔
/129
9 نومبر 2019 - 05:05
News ID: 986670
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام محمد باقر لائینی کوصوبہ مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ اور ساری کا امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔