اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایمان باللہ اور محبت حسین کو ایران اور عراق دونوں ملکوں کے عوام کے اٹوٹ رشتے اور محکم اتحاد کی بنیاد قرار دیا ہے ۔
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں یاد دہانی کرائی کہ ایران اور عراق دو ایسی قومیں ہیں جن کے جسم و جان اور دل، اللہ پر ایمان ، اور اہلبیت اطہار و حضرت امام حسین ابن علی ع سے محبت کی بنا پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور اس رشتے اور تعلق میں روز بروز اضافہ ہوگا۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ دشمن تفرقہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکا اور اس کی سازشوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
/129
اللہ پرایمان اور امام حسین سے محبت ایرانی اور عراقی عوام کے مضبوط رشتے کی بنیاد ہے، رہبرانقلاب اسلامی
8 اکتوبر 2019 - 05:39
News ID: 981080
رہبرانقلاب اسلامی نے عراق کے حالیہ واقعات پر اپنے ردعمل میں ایک ٹوئٹ پیغام میں ایران اور عراق کے عوام کے درمیان اتحاد پر تاکید کی ہے۔