اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غرب اردن میں حضرت یوسف پیغمبر کے مقبرہ پر صیہونی انتہا پسندوں کی یلغار کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں -
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے انتہا پسند صیہونیوں کی حمایت میں فلسطینی نوجوانوں پر اشک آورگیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے -
صیہونی حکومت کے لئے امریکا کی کھلی اور وسیع حمایت اور خاص طور پر ٹرمپ کی طرف سے سینچری ڈیل کا معاملہ اٹھانے کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات پرانتہا پسند صیہونیوں کے حملے تیز ہوگئے ہیں -
دوسری جانب ایک اکیس سالہ فلسطینی نوجوان فادی اسامہ جو چند ماہ غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوگیا تھا زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا ۔
/129
8 اکتوبر 2019 - 05:34
News ID: 981077
ایک ہزار صیہونی انتہا پسندوں نے صیہونی حکومت کے وزیراقتصادیات ایلی کوھین کے ساتھ مل کر غرب اردن کے شہر نابلس میں حضرت یوسف پیغمبر کے مقبرہ پر حملہ کردیا ۔