اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعیت علمائےاسلام فضل الرحمن گروپ کے رہنما مولانا محمد حنیف کے قتل کے خلاف جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اتوار کو کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی -
اسی کال کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں اتوار کو شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی -
کوئٹہ شہر میں جہاں تجارتی سرگرمیاں ٹھپ تھیں وہیں سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھا گذشتہ روز سرحدی شہر چمن میں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل مولانا محمد حنیف کو بم دھماکے میں ہلاک کردیا گیا تھا اس واقعےمیں مزید دو افراد مارے گئے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئےتھے - چمن دھماکے کے بعد کوئٹہ میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے -
/129
30 ستمبر 2019 - 05:41
News ID: 979202
جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ کے مرکزی رہنما مولانا محمد حنیف کے قتل کے خلاف اتوار کو کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کے دوران دوکانیں اور کار وباری مراکز بند رہے