اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے جرمن چانسلر انجلا مرکل پہلے سے طے شدہ پروگرام کے بغیر ہی ملاقات کے لئے پہنچ گئیں۔ جرمن چانسلر سے ایرانی صدر حسن روحانی کی ملاقات طے شدہ نہیں تھی۔ دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ ایٹمی معاملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ ایرانی صدر نے اس ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی ممالک کے کردار کو بھی منفی قراردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169