اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے بابو سر پاس پر تیز رفتار بس کو پیش آنے والے حادثے میں دس پاکستانی فوجی اہلکاروں سمیت چھبیس افراد کی جان چلی گئی - گلگت بلتستان کی مقامی حکومت کے ترجمان کے بقول اس بس حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت بارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ لاشوں اور زخمیوں کو چلاس کے ضلعی اسپتال میں منتقل کردیا گیا - جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے - حادثے کا شکار مسفار اسکردو سے راولپنڈی جارہی تھی کہ اسے بابو سر پاس کے قریب حادثہ پیش آیا - حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پہاڑ سے جاٹکرائی
.......
/169