اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران روس اور ترکی کے سربراہوں کا سہ فریقی اجلاس شام کے بحران کے حل کے لئے آستانہ امن کے عمل کے ضامن ملکوں کے طور پر منعقد ہوا -
اس اجلاس میں ایران روس اورترکی کے سربراہوں نے مختلف اقتصادی شعبوں میں سہ جانبہ تعاون کوفروغ دینےکے راستوں کا بھی جائزہ لیا - اجلاس میں علاقائی روابط پر بھی بات چیت ہوئی ۔
اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ شام میں امریکا کی موجودگی غیرقانونی اور شام کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے - انہوں نے کہا کہ شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا پوری طرح سے احترم کیا جانا چاہئے ۔
صدر روحانی نے کہا کہ شام میں امریکا کی غیر قانونی موجودگی نے شام کی ارضی سالمیت اور اقتداراعلی کو خطرے میں ڈال دیا ہے انہوں نے کہا کہ شام کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق صرف شامی عوام کو ہے اور کسی دوسرے کو شام کے داخلی امور میں مداخلت کا حق نہیں ہےاجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے روس اور ترکی کے صدور سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی - ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور ترکی کے صدر ولادیمیرپوتن نے اس ملاقات میں اہم دوطرفہ اور علاقائی معاملات پر بات چیت کی ۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے انقرہ میں اپنے ترہم منصب رجب طیب اردوغان سے بھی ملاقات کی
/129
17 ستمبر 2019 - 05:44
News ID: 976106
ایران روس اور ترکی کے سربراہوں کا سہ فریقی اجلاس انقرہ میں منعقد ہوا