12 ستمبر 2019 - 05:47
ما بین الحرمین میں 14.000 مربع میٹر سے زیادہ سرخ فرش عزاء بچھا دیا گیا ہے

دس محرم کے خونی اور المناک دن کی یاد میں نکلنے والے ماتمی جلوس ایک حرم سے نکل کر دوسرے حرم میں جانے کے لیے ما بین الحرمین سے گزرتے ہیں لہذا ما بین الحرمین کی انتظامیہ نے روضہ مبارک امام حسین(ع) سے لے کر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تک پورے مابین الحرمین میں 14.000 مربع میٹر

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دس محرم کے خونی اور المناک دن کی یاد میں نکلنے والے ماتمی جلوس ایک حرم سے نکل کر دوسرے حرم میں جانے کے لیے ما بین الحرمین سے گزرتے ہیں لہذا ما بین الحرمین کی انتظامیہ نے روضہ مبارک امام حسین(ع) سے لے کر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تک پورے مابین الحرمین میں 14.000 مربع میٹر سرخ (کارپٹ) فرش عزاء بچھا دیا ہے جو دس محرم کے خونی سانحہ کی یاد دلاتا ہے۔

ماتمی جلوسوں میں شامل عزاداروں کی آمد و رفت میں آسانی اور دیگر امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ما بین الحرمین کی انتظامیہ نے ما بین الحرمین کے سنگ مرمر کے فرش پہ پہلے پلاسٹک کی طویل و عریض چادر کو بچھا کر اس کے اوپر سرخ رنگ کا کارپٹ بچھا دیا ہے۔ اس کام کے لیے انتظامیہ نے بیس ہزار مربع میٹر سے زیادہ پلاسٹک کی چادر اور اسی مقدار میں کارپٹ استعمال کیا ہے۔





/129