اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے مختلف شہروں من جملہ لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں نویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے 12 اضلاع حساس قرار دیے گئے ہیں اور دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی جائے گی تاہم 26 اضلاع میں فوج جبکہ 8 اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
مرکزی جلوس کے روٹ کے لیے اسپیشل سکواڈ بھی تشکیل دیدیا گیا اور عاشورا اور تاسوعائے حسینی کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
/129
29 اگست 2019 - 05:35
News ID: 972476

پاکستان میں محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔