اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سیکیورٹی فورسز نے کراچی کے مختلف علاقوں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار، لوٹ مار اور منشیات فروشی میں ملوث متعدد شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان رینجرز (سندھ) کے اعلامیے کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران ملزم نواز علی عرف مُلا کو گرفتار کیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار (زاہد لاڈلا گروپ) سے ہے، ملزم مسلح لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
چاکیواڑہ اور میٹھادر میں عمر فاروق عرف گرینیڈ اور عبد الرزاق عرف کباڑیا کو گرفتار کیا، جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
رینجرز نے ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی کے دوران ملزم محمد عیسٰی کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
/129
26 اگست 2019 - 07:32
News ID: 971701
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں محرم الحرام سے پہلے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔