25 اگست 2019 - 08:28
پابندیاں، کثیرالملکی جرائم کی روک تھام کیلئے بڑا خطرہ ہیں: ایرانی سفیر

جنیوا میں قائم عالمی اداروں میں تعینات ایران کے مندوب نے کہا ہے کہ یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیاں، کثیرالملکی اور منظم جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے بڑا خطرہ ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات کاظم غریب آبادی نے منشیات اور جرائم کی روک تھام اور فوجداری انصاف کے خصوصی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے منشیات سمیت بین الاقوامی منظم یافتہ جرائم کے ساتھ مقابلہ پر عائد یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں اور انفرادیت کے سنگین نتائج پر انتباہ کرتے ہوئے ان مسائل کے مکمل خاتمے کے لئے عالمی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

غریب آبادی نے آئندہ سال کو جاپان میں منعقدہ جرائم کی روک تھام اور فوجداری انصاف سے متعلق اقوام متحدہ کی 14 ویں کانگریس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس، بہتر طریقے سے ان مسائل کو حل کرنے کیلیے تمام رکن ممالک کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے اور ہم اس سلسلے میں جاپانی حکومت کیجانب سے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.




/129