اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نجف اشرف کے مدرسہ محمدیہ کے 32 طلبا اوران کے ہمراہ آنے والے مذہبی کارکنوں نے پہلی بار حرم مطہررضوی میں حاضر ہونے کا شرف حاصل کیا ۔ آستان قدس رضوی کے غیرملکی زائرین کے ادارے کے سربراہ سے ملاقات اور حرم مطہر کے ثقافتی اور مذہبی پروگراموں میں شرکت کے بعد ، ان طلبا اور مذہبی کارکنوں نے آستان قدس کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن اور رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا ۔
نجف اشرف کے مدرسۂ محمدیہ کے پرنسپل نے آستان قدس رضوی کے غیر ملکی زائرین کے ادارے کے سربراہ سے ملاقات میں کہا: خدا کے فضل سے یہ توفیق حاصل ہوئی ہے کہ نجف اشرف کے مدرسہ محمدیہ کے یہ اساتذہ اور علما بارگاہ منور رضوی کی زیارت کا شرف حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشہد مقدس کے علماء سے بھی ہماری ملاقات ہوئی اور ساتھ ہی اس نشست میں بھی ہمیں شرکت کا موقع ملا جو سیرت امام رضا (ع) سے متعلق منعقد ہوئی تھی
نجف اشرف کے مدرسہ محمدیہ کے پرنسپل محمد البضانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اس علمی نشست سے نجف سے آنے والے اس گروپ کی معلومات میں کافی اضافہ ہوا اور ان کی عقیدتی اور دینی فکر کو مزید جلا ملی کہا کہ چونکہ ہمارے اس گروپ میں زیادہ تر لوگوں کا تعلق یونیورسٹیوں کے اساتذہ، مولفین اور مذہبی امور میں سرگرم لوگوں سے ہے اس لئے اس سفر کی بدولت اس مذہبی و ثقافتی سرگرمی کا نتیجہ نہ صرف عراق میں بلکہ بہت سے دیگر ملکوں میں بھی سامنے آئے گا۔
البضانی نے کہا کہ ہم اس سفر میں پانچ دن مشہد میں گزاریں گے اور اس کے بعد قم جائیں گے اور وہاں کے علماء سے ملاقات کریں گے۔
اس گروپ کے ایک اور مذہبی کارکن نے اس بارگاہ منور میں اپنی حاضری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شبہہ نہیں ہے کہ ائمہ اطہار (ع) کے حرم کی زیارت انسان کی معرفت کے درجات کو بلند کردیتی ہے اور روح کی شادابی اور طراوت کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام رضا (ع) سے منقول ہے کہ جو کوئی بھی ہماری زیارت کرے گا، خداوند عالم اسے ایک ہزار حج کا ثواب عطا کرے گا اس کے علاوہ زائر کے لئے مقبول عمرے کا ثواب بھی لکھا جائے گا۔
نعمہ مشعل نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں سکون و اطمینان کا حصول کوئی آسان کام نہیں ہے، مگر امام رضا (ع) کی بارگاہ میں حاضری اور اس مقدس بارگاہ کی زیارت لوگوں کا ذہنی سکون کئي گنا بڑھا دیتی ہے ۔
اس عراقی زائر نے کہا کہ اس بات میں کسی قسم کا شک و شبہہ نہیں ہے کہ تمام شیعوں کا مشہد کے سفر کا اصلی مقصد ثامن الحجج (ع) کی نورانی اور مقدس بارگاہ میں حاضری دینا ہوتا ہے اور یہ زیارت ہمیشہ زائرین کے لئے بہترین یادوں کا سامان فراہم کرتی ہے .
/129
25 اگست 2019 - 08:04
News ID: 971370
روزعرفہ کو اورعید الاضحی کی آمد کے موقع پر نجف اشرف کے مدرسہ محمدیہ کے طلبا نے حرم مطہر رضوی کی زیارت اوراس ملکوتی بارگاہ میں دعائے عرفہ کے روح پرور اجتماع میں شرکت کا شرف حاصل کیا