اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تعینات عراق کے سفیر سعد عبد الوھاب جواد قندیل نے عراقی قبیلوں کے اکابرین اور موکبوں کے بانیوں کی صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندہ اور آستان قدس رضوی کے متولی سے ملاقات کے دوران جو کہ حرم مطہر رضوی کے ولایت ہال میں منعقد ہوئی آستان قدس رضوی کی جانب سے اس بین الاقوامی کانفرنس کا شاندار انعقاد کرنے اور مہمانوں کی میزبانی کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پورے سال میں تقریباً چالیس لاکھ عراقی زائرین زیارت کے لئے ایران تشریف لاتے ہیں اور پچاس لاکھ ایرانی زائرین عراق میں عتبات عالیات کی زیارت مشرف ہوتے ہیں اور ان نوّے لاکھ زائرین کی آمد و رفت سے پتہ چلتا ہے کہ ایران و عراق کے عوام کے مابین تعلقات کس قدر مستحکم اور دوستانہ ہیں۔
ایران میں تعینات عراقی سفیر نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اربعین کے پیدل مارچ میں مختلف ادیان و مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں کہا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد زائرین شرکت کرتے ہیں جن میں سے تیس لاکھ غیرملکی زائرین ہوتے ہیں۔
/129
اربعین حسینی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے پرعراقی سفیر کی جانب سے آستان قدس رضوی کو خراج تحسین
25 اگست 2019 - 07:57
News ID: 971366
ایران میں عراق کے سفیر نے اربعین حسینی سے متعلق سرگرم کمیٹیوں کے کارکنوں کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا کامیاب انعقاد کرانے آستان قدس رضوی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔