اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے عید غدیر خم کے موقع پر پیدل مارچ میں شرکت کی ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس پروگرام میں جو حرم حضرت معصومہ(س) سے مسجد مقدس جمکران تک منعقد ہوا ، صحافیوں اور رپورٹرس سے مختصر گفتگو کے دوران دنیا کے ولایت مداروں کو عید سعید غدیر کی مبارکباد پیش کی ۔
اس مرجع تقلید نے عید سعید غدیر خم کے موقع پر پیدل مارچ کے اہتمام کو قابل تحسین عمل جانا اور کہا: اس طرح کے پروگرام ہر سال منعقد کئے جائیں تاکہ غدیر جوان نسلوں کے لئے واضح و روشن رہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غدیر تاریخ اسلام کا اہم ترین عنوان ہےغدیری معارف بیان کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
اس مرجع تقلید نے مزید کہا: نبی مکرم اسلام حضرت محمد مصطفی(ص) کی بعثت، تاریخ اسلام کا اہم ترین واقعہ ہے کہ اگر خاموشی کے حوالے کردیا گیا تو فراموشی کے نذر ہوجائے گا ۔
حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے واقعہ غدیر کو اہل سنت کے مورد تائید جانا اور کہا: بعض دشمن عناصر نے غدیر کو خدشہ دار کرنے کی بہت کوشش کی، حتی بعض نے یہ بھی کہا کہ غدیر شیعوں کا من گڑھت واقعہ ہے ، جب کہ اہل سنت کتابیں غدیر کی روایتوں سے بھری پڑی ہیں ۔
/129