اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز) نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور اقوام متحدہ و دیگر ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار اداکریں۔
اوآئی سی نے ہندوستانی حکام سے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی آزادی کو روکنا عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
/129
15 اگست 2019 - 06:21
News ID: 969068
او آئی سی نے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیریوں کو مکمل آزادی فراہم کرے۔