27 ستمبر 2026 - 08:08
عراق میں ایران کے لیے فضائی پابندیوں کے خلاف ہنگامی اجلاس کا مطالبہ

عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ہُمام حمودی نے ایران کے لیے فضائی پابندیوں اور پروازوں کی بندش کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شیعہ سیاسی اتحاد کوآرڈینیشن فریم ورک کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،حمودی نے ایک بیان میں کہا کہ عراق کی جانب سے پروازوں پر عائد پابندیاں اور ہوائی اڈوں کی بندش اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات میں ظالمانہ شمولیت کے مترادف ہے۔

انہوں نے کوآرڈینیشن فریم ورک کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کا جائزہ لینے کے لیے فوری اجلاس طلب کریں۔

یہ مطالبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بغداد، بصرہ اور عراق کے دیگر صوبوں میں شہریوں نے ایران کے لیے پروازوں پر پابندی اور دونوں ممالک کے درمیان پروازیں منسوخ کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔

عراقی حکومت نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی یکطرفہ پابندیوں سے اپنے ہوائی اڈوں کو مستثنیٰ قرار دلانے کے لیے امریکا سے بات چیت کر رہی ہے۔ حکومت نے خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحران کا تسلسل صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے 8 ستمبر 2026 کو ایرانی فضائی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha