اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دعائے عرفہ کا پروگرام نو ذی الحجہ کی سہ پہر حرم مطہررضوی کے مختلف صحنوں اور ہالوں میں شروع ہو جس میں آذربائیجان، لبنان، عراق، شام، بحرین، پاکستان اور ہندوستان جیسے ملکوں کے زائرین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی
عرب زبان زائرین شام 30/3 بجے دارالمرحمہ ہال میں دعائے عرفہ کی قرائت اور "عمار الکنانی" کے ذریعے کئي گئي حمد و منقبت خوانی اور امام عالیمقام کے ذکر فضائل و مصائب کے بیان سے مستفیض ہوئے ۔
اردوزبان زائرین نے بھی کوثر ہال میں اور آذری زبان نے زائرین نے دارالرحمہ ہال میں اجتماعی طور پر دعائے عرفہ پڑھی اور خدا وندعالم سے طلب مغفرت کی
واضح رہے کہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیم کردہ دعائے عرفہ نو ذی الحجہ کو میدان عرفات اور پوری دنیا میں پڑھی جاتی ہے اور شیعہ مسلمان اس کو خاص اہتمام کے ساتھ اجتماعی اور انفرادی طور پر پڑھتے ہيں – یہ وہ دعا ہے جو امام حسین علیہ السلام نے وقوف اعظم یعنی صحرائے عرفات میں وقوف کے دوران اپنے اہل خانہ اور اصحاب کے ہمراہ پڑھی تھی
/129
14 اگست 2019 - 08:22
News ID: 968819

اردو زبان ، عرب اور آذری زبان زائرین نے حرم مطہررضوی میں دعائے عرفہ کے انتہائي معنوی اور روح پرور اجتماع میں شرکت کی اور اپنے معبود حقیقی سے راز و نیاز کیا