اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نجف اشرف کے مدرسہ محمدیہ کے سربراہ، اساتذہ اور طلبا نے آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن میں حاضر ہو کر اس مرکز کی علمی و تحقیقاتی سرگرمیوں اور کارناموں سےآشنائی حاصل کی اور یہاں سے چھپنے والی کتابوں اور مقالوں کے بارے میں انہیں بریفنگ دی گئی
اس موقع پر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گيا – نجف اشرف کے مدرسہ محمدیہ کے سربراہ اساتذہ اور طلبا کے گروپ کے ساتھ آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کے اجلاس میں جن اہم موضوعات پر بات چیت کی گئي ان میں علمی کتابوں اور مقالوں کی اشاعت و طباعت ، مشترکہ تحقیقاتی ورکشاپ کا انعقاد ، نجف اشرف کے حوزہ علمیہ کی گرانقدر اسلامی تاریخ کی میراث کی تصحیح اور تنقید ، عالم اسلام کی موجودہ مشکلات کے حل کی راہوں کا جائزہ اورانتہاپسندی و دہشت گردی کا مقابلہ کرنے جیسے موضوعات شامل ہیں
/129
14 اگست 2019 - 08:21
News ID: 968818
نجف اشراف کے مدرسہ محمدیہ کے سربراہ ، اساتذہ اور طلبا نے آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کا دورہ کیا ۔