اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات "محمد جواد ظریف" نے گزشتہ روز الجیریا ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے واشنگٹن کی جانب سے خلیج فارس کے ممالک کو ہٹھیاروں کی فروخت کے سلسلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ سال علاقائی ممالک کو 50 ارب ڈالر فوجی ہٹھیاروں کی فروخت کی.
ظریف نے کہا کہ بعض علاقائی ممالک جن کی آبادی ایران کی آبادی کا ایک تہائی سے بھی کم ہے، ابھی تک فوجی ہٹھیاروں کو خریدنے کے لئے 87 ارب ڈالر خرچ کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ان کے اتحادی کی جانب سے علاقے میں ہٹھیاروں کی فروخت ایک بڑا خطرہ ہے.
ایرانی وزیر خارجہ ںے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ نے خلیج فارس خطے کو دھماکہ خیز باکس میں تبدل کردیا ہے.
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے گزشتہ روز دوحہ کے دورے کے موقع پر اپنے قطری ہم منصب "محمد بن الرحمان آل ثانی" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران مشترکہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.
ایرانی وزیر خارجہ اتوار کے روز قطری حکام کے ساتھ ملاقات کے لیے قطر روانہ ہو گئے۔
/129
14 اگست 2019 - 07:16
News ID: 968795
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ملک ہتھیاروں کی فروخت سے خلیج فارس کے خطے کو آتش گیر مادے میں تبدیل کردیا جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے.