اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ گروہ جو کہ آٹھ افراد پر مشتمل تھا اور جس میں عراق اور ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان (ارومیہ) سے اہلسنت کے قادری صوفی مسلک کے علما اور اکابرین شامل تھے، حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی فیوضات و برکات سے مستفیض ہوا اور پھر اس نے حرم مطہر رضوی کی زیارت کے بعد آستان قدس رضوی کے قرآنی میوزیم ، نوادرات کے میوزیم اور قالین کے میوزیم کا بھی وزٹ کیا۔
اہلسنت کے ان اکابرین نے حرم مطہر رضوی میں ہونے والی نماز جماعت اور دیگر دینی ومذہبی پروگراموں میں شرکت کی اس کے علاوہ حضرت ثامن الائمہ علیہم السلام کی نورانی بارگاہ کے متبرک دستر خوان پر کھانا بھی تناول کیا ۔
مشہد مقدس اور حرم مطہر رضوی میں حاضری کے دوران اس گروہ کے افراد نے آستان قدس رضوی کےاسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور بین الاقوامی مرکز کے سربراہ سے ملاقات بھی کی
زائرین کا یہ گروہ آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی مرکز کے تعاون اوراس کی میزبانی میں زیارتی قافلہ کی صورت میں حرم مطہر رضوی کی زیارت سے مشرف ہوا۔
/129
11 اگست 2019 - 05:41
News ID: 968132
عراق اور اسی طرح ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان سے تعلق رکھنے والے اہلسنت کے قادری صوفی مسلک کےعلما اور اکابرین کے ایک گروہ نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت کا شرف حاصل کیا