اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ علامہ سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی، جارحیت کے مسلسل واقعات اوردہشتگردی کے سانحات ابلیسی ایجنڈا ہے، پاک دھرتی کے دفاع و سلامتی کیلئے پوری قوم عساکرپاکستان کی پشت پر ہے۔
تکفیری دہشتگردوں کو نابود کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر کالعدم گروپوں، انکے سرپرستوں کو آہنی شکنجے میں جکڑا جائے۔
انہوں نے تمام مکاتب سے اپیل کی کہ وطن عزیز پاکستان ‘عالم اسلام کی پاسداری اورانسانیت کی بھلائی کیلئے دعائیں مانگی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم شہادت پر خانوادہ رسالتؐ کے فرمودات و احکامات کومشعل راہ بنانے کاعہدوپیمان کیاجائے۔
/129
3 اگست 2019 - 05:00
News ID: 966444
علامہ سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی، جارحیت کے مسلسل واقعات اوردہشتگردی کے سانحات ابلیسی ایجنڈا ہے، پاک دھرتی کے دفاع و سلامتی کیلئے پوری قوم عساکرپاکستان کی پشت پر ہے۔