اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے عوام کو اونچی آواز میں گانے سننے، پولیو کے قطرے پلانے اور خواتین کا بغیر کسی محرم کے باہر نکلنے سے خبردار کرتے ہوئے ایسا کرنے پر سخت نتائج بھگتنے کے اعلان کردیا۔
طالبان کا کہنا تھا کہ گھروں کے اندر یا باہر ڈی جے کا استعمال نہیں ہوگا اور جو ہمارے انتباہ کو نظر انداز کرے گا وہ نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔
پولیو ورکرز سے انہوں نے مہم کے دوران بچوں کے انگلیوں پر نشان لگانے کو کہا تاہم انہوں نے قطرے پلانے سے خبردار کیا اور کہا کہ ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔
ٹی ٹی پی نے کمپیوٹر اور دیگر دکانوں پر اونچی آواز میں گانے سننے سے بھی خبردار کیا گیا اور کہا گیا کہ جس دکان سے ایسی آواز آئی اسے اڑا دیا جائے گا۔
طالبان نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اکیلے گھروں سے نہیں نکلنا چاہیے کیونکہ یہ ہمارے معاشرے کے لیے خطرناک ہے، ہر 3 میں سے ایک شخص ہمارا مخبر ہے اس لئے احکامات پر عمل کرو یا نتائج کے لیے تیار ہوجاؤ۔
/129
1 اگست 2019 - 06:43
News ID: 966191
اس طرح کے بیان طالبان کی جانب سے ماضی میں بھی جاری کئے جا چکے ہیں ۔