27 جولائی 2019 - 22:56
یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہوجاتا ہے

یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی وجہ سے ہر دس منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہوجاتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی وجہ سے ہر دس منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہوجاتا ہے۔
یمن کی وزارت صحت نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد معذور ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یمن کے 3۔2 ملین بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے اور سعودی عرب کے محاصرے اور بربریت کی وجہ سے ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

.......

/169