27 جولائی 2019 - 06:04
ایران اور سینیگال کا فلسطینیوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ

سینیگال اور ایران کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اقتصادی کمیشن کے انعقاد، جہان اسلام کا اتحاد، فلسطینیوں کی حمایت، کشیدگی کی کمی اور علاقائی امن اور استحکام کے فروغ پر زور دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے گزشتہ روز اپنے سینگال ہم منصب 'احمدو با' کے ساتھ ملاقات کی۔

فریقین نے تجارتی، توانائی، بجلی، آٹوموٹو اور نینو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے مزید فروغ دینے پر بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق، ظریف 13 جولائی کو اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک گئے تھے جہاں انہوں نے مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویوز دئے.

ظریف نے دورہ نیو یارک کے بعد وینزویلا، نیکاراگوا اور بولیویا گئے اور وہاں کی اعلی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں.



/129